0

روس نے 3 دن میں قبضہ کرنے کا سوچا لیکن 3 سال بعد بھی یوکرین آزاد ہے؛ جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حملہ کرنے سے پہلے روس کو لگتا تھا کہ وہ یوکرین پر صرف 3 دن میں قبضہ کر لے گا لیکن آج جنگ کو 3 سال گزرنے کے بعد بعد بھی یوکرین آزاد ہے۔

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن سے الوداعی خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب کو آڑے ہاتھوں لیا اور حریف سیاست دان ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس نے انتباہ کے باوجود یوکرین پر حملہ کیا اور 3 سال گزر جانے کے باوجود تاحال حملے جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اب تک مؤثر کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔

صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روس نے سمجھا تھا کہ وہ صرف 3 دن میں یوکرین پر قابض ہوجائے گا لیکن 3 سال گزر جانے کے باوجود آج بھی یوکرین آزاد ہے اور بھرپور مزاحمت کر رہا ہے۔

امریکی صدر نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کی تعریف بھی کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں