ناروے کے شہر اوسلو میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبِ پرچم کشائی کا خوبصورت انعقاد کیا گیا جس میں اوسلوں کے ساتھ ساتھ ناروے کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
تقریب کے آغاز میں میزبان نیہا اکرام اور ناصر اعوان نے تمام مہمانوں کو دل کی اتھا گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔
پرچم کشائی کی اس خوبصورت تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے سعادت قاری محمود الحسن صاحب نے حاصل کی۔
تلاوت کلام پاک کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کرنے کے لیے محترم سید علی نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا۔
آج کی اس تقریب کا سب سے اہم حصہ پرچم کشائی تھا جس کے فرائض پاکستانی ایمبیسی اوسلو میں تعینات ہونہار خاتون ایمبیسڈر سعدیہ الطاف قاضی نے قومی ترانے کی خوبصورت دھنوں کے ساتھ سرانجام دیے۔
پرچم کشائی کے بعد کمیونٹی ویلفیئر کونسلر آصف حمید صاحب نے صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب کا پیغام بابت 78 ویں یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے پڑھ کر سنایا۔
اسی طرح پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے سلسل میں وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف کا پیغام پاکستانی ایمبیسی اوسلو میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن ڈاکٹر رباعیل مصطفی سومرو نے پڑھ کر سنایا۔
اس کے بعد پاکستانی ایمبیسی اوسلوں میں تعینات پاکستان کی خاتون ایمبیسڈر سعدیہ الطاف قاضی نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے حوالے سے اپنے خوبصورت جزبات کا اظہار کیا، اپنے خطاب میں انہوں نے حاضرینِ محفل کو باور کرایا کہ پاکستان کا یوم آزادی پاکستانیوں کے لیے کیوں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اس خوبصورت تقریبِ پرچم کشائی میں خوبصورت سنگر مریم میر نے پاکستان کا خوبصورت ملی نغمہ
“سوہنی دھرتی”
جبکہ آریان منصور نے
” دل دل پاکستان”
گا کر حاضرین کے دل جیت لیے۔
اس موقع پر انگریزی میں خطاب کرتے ہوئے عطیہ نور نے پاکستان کے 78 میں یوم آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
تقریب میں پاکستانی نارویجن نوجوانوں نےثقافتی اور فینسی ڈریس پریڈ کا خوبصورت مظاہرہ کیااس موقع پر پاکستان کے تمام صوبوں کے ثقافتی رنگ اجاگر کرنے کے لیے بچوں نے علاقائی ملبوسات زیبِ تن کر رکھے تھے مزید براں ملی نغموں پر بچوں نے ٹیبلو پیش کیے جنہیں حاضریں نے خوب سراہا۔
تقریب میں پاکستانی نارویجن میوزیکل بینڈ نے اپنے خوبصورت انداز میں قوالی، غزلز اور گیت پیش کر کے تقریب کو اور بھی خوبصورت بنا دیا۔
اس موقع پر پاکستانی ایمبیسڈر سعدیہ الطاف قاضی نے حاضرین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔
تمام حاضرین محفل کے لیے پاکستانی ایمبیسی کی طرف سے ضیافت کا بندوبست کیا گیا تھا۔
تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائے خیر کی گئی اس موقع پر خصوصی طور پر جموں و کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی سلامتی کی دعا کی گئی۔