0

پریتی زنٹا اپنی ہی فرنچائز کے شریک مالک کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا عدالت پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ و انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز پنجاب کنگز کی شریک مالکن پریتی زنٹا نے چندی گڑھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ موہت برمن کو فرنچائز کے کچھ حصہ کسی دوسری پارٹی کو فروخت کرنے سے روکا جائے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب کنگز فرنچائز کے معروف بزبس مین موہت برمن کے پاس 48 فیصد جبکہ پریتی زنٹا اور نیس واڈیا 23، 23 فیصد حصص کے مالک ہیں جبکہ بقیہ 6 فیصد حصص کرن پال نامی شخص کے پاس ہیں۔

چندی گڑھ ہائی کورٹ نے پریتی زنٹا کی درخواست پر کیس کی سماعت 20 اگست 2024 کو مقرر کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پریتی زنٹا نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ موہت برمن کو کمپنی میں اپنے 11.5 فیصد شیئر ہولڈنگ کو فروخت کرنا چاہتے ہیں، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

پنجاب کنگز کی مالکان پریتی زنٹا اور موہت برمن کے درمیان تنازعات اور اختلافات چل رہے ہیں، بالی ووڈ اداکارہ نے مبینہ طور پر ثالثی اور مفاہمت ایکٹ 1996 کے سیکشن 9 کے تحت عبوری اقدامات کی درخواست دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ موہت برمن فرنچائز کے 48 فیصد حصص کے مالک اور انڈین پریمئیر لیگ کے بورڈ رکن بھی ہیں۔

ادھر موہت برمن نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پنجاب کنگز کے اپنے حصص فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں