0

واٹس ایپ کا اے آئی چیٹ بوٹ کیلئے وائس چیٹ موڈ فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کے لئے وائس چیٹ موڈ فیچر پر کام کر رہی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے مستقبل میں کی جانے والی اپ ڈیٹ میں یہ فیچر فعال ہو جائے گا اور صارفین اے آئی چیٹ بوٹ کے لئے آواز کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔ میٹا اے آئی کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے اپنی آواز کا استعمال کرنا روابط کو ٹیکسٹ کرنے کے مقابلے میں بہت آسان بنا دے گا۔

میٹا اے آئی کی آواز کے انتخاب کا آپشن اینڈرائیڈ کے لیے جاری ہونے والے واٹس ایپ بِیٹا کے 2.24.17.16 ورژن میں دستیاب ہے۔

کمپنی کی جانب سے جب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا تب صارفین میٹا اے آئی کے لیے 10 آوازوں کا انتخاب کر سکیں گے۔ ان آوازوں کو نام نہیں دیے گئے لیکن ہر آواز کو مختلف رنگ کے دائرے سے منسوب کیا گیا ہے جیسا کہ پیش کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں