0

افغانستان میں طالبان کی واپسی کی تیسری سالگرہ پر فوجی ساز و سامان کی نمائش

کابل: افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کی تیسری سالگرہ منائی گئی۔

اس حوالے سے بدھ کو کابل اور بگرام میں تقاریب منعقد ہوئیں جس میں فوجی پریڈ اور فوجی سازوسامان کی نمائش کی گئی جس میں امریکی و نیٹو افواج کی گاڑیاں اور ہیلی کاپٹرز بھی شامل تھے۔

بگرام میں اپنے خطاب کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا کہ افغانستان دنیا کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا، ہماری آزادی چھین لی گئی تھی جسے ہم نے دوبارہ حاصل کر لیا۔

قائم مقام افغان وزیر داخلہ نے مزید کہا غیر ملکیوں کو افغانستان کی ترقی کے لیے ملکر کام کرنے کی دعوت دی ہے جس طرح آپ نے قبضے کے دوران تعاون کیا اسی طرح ترقی میں بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں