0

15 لاکھ ڈالر کے چکن ونگز چرانے کے جرم میں خاتون کو 9 سال کی سزا

شکاگو: امریکا میں ایک اسکول کی ملازمہ کو 15 لاکھ ڈالر مالیت کے چکن ونگز چرانے کے جرم میں 9 سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

وکیل استغاثہ کے مطابق ویرا لائڈیلز کی ایک سال تک جاری رہنے والی چوری میں 11 ہزار ونگز کے ڈبے چرائے۔ یہ ڈبے کووڈ وبا کے دوران طلبا کو دیے جانے تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 68 سالہ خاتون نے یہ کارروائی جولائی 2020 میں شروع کی اور اس بات سے پردہ تب اٹھا جب ان کے اسکول کے بزنس منیجر پر ایک معمول کے آڈٹ کے دوران کھانے کا بجٹ تین لاکھ ڈالر زیادہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

ویرا لائڈیلزنے بڑی مقدار میں کھانا خریدا اور اسکول کارگو وین کے ذریعے یہ کھانا اٹھایا، جو طلبا کو کبھی نہیں ملا۔

اگرچہ عالمی وباء کے دوران اسکول بند تھے لیکن ڈسٹرکٹ گھروں پر تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کو مِیل کِٹس بھیج رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں