0

اسرائیل نے ناروے کے آٹھ سفارتکاروں کی سفارتی حیثیت ختم کر دی

اسرائیل نے ناروے کے متعدد سفارتکاروں کی سفارتی حیثیت ختم کر دی جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی میں ناروے کے نمائندہ دفتر میں کام کرنے والے ناروے کے آٹھ سفارتکاروں کی ایکریڈیشن منسوخ کر دی ہے۔

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپین بارتھ عید نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک انتہائی اقدام ہے جو بنیادی طور پر فلسطینیوں کی مدد کرنے کی ہماری صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ اس سے ایک بار پھر ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت دو ریاستی حل کے لیے کیے جانے والے عمل کی فعال طور پر مخالفت کرتی ہے۔

یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل نے ایک بیان میں کہا کہ ناروے کے خلاف یہ اقدام ‘غیر ضروری’ ہے۔

واضح رہے مئی میں ناروے کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بعد دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات خراب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں