ہوچی منھ: ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی کے ویت ڈک اسپتال کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک غیرملکی کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی کو نکالا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجنز نے ہنگامی سرجری کر کے ویتنام میں ایک بھارتی نوجوان کی جان بچائی جس میں بام مچھلی شہری کی آنتوں کو کاٹ کر اس کے پیٹ میں داخل ہو گئی تھی۔
ایک 31 سالہ بھارتی شہری کو پیٹ میں شدید درد کے ساتھ ہنوئی کے ویت ڈک اسپتال کے ایمرجنسی روم میں لایا گیا جو پیٹ میں درد کی اذیت سے کراہ رہا تھا۔
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کے جسموں میں بہت سی چیزیں دیکھی ہیں لیکن ایک زندہ بام مچھلی کبھی نہیں دیکھی۔
اس لیے انھیں پہلے تو مریض کی بات پر یقین نہیں آیا تاہم ایکس رے امیجنگ اور الٹراساؤنڈ ٹیسٹ نے آدمی کے پیٹ میں واقعتاً بام مچھلی دریافت کی۔