0

کھانے میں ایکسپائر اجزا اور اسہال کی دوا ملانے والے باورچیوں کو قید

جیانگ شو: چین میں ایکسپائر شدہ اجزا اور اسکے اثرات زائل کرنے کیلئے اسہال کی دوا کھانے میں ملانے والے دو باورچیوں کو سزا سنادی گئی ہے۔

چین کے جیانگ شو میں ایکسپائر شدہ اجزا کھانے میں ملانے اور اسہال نہ ہو اس سے بچنے کیلئے دوائیوں کو بھی کھانے میں ملانے پر ایک ریسٹورنٹ کے دو باورچیوں کو سزا سنادی گئی ہے۔

چونگ زو ڈسٹرکٹ کے مارکیٹ مینجمنٹ بیورو نے ایک بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا کہ ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے دو باورچیوں کو جیل کی سزا سنائی گئی ہے اور 160,000 یوآن کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دونوں مجرموں نے اپنے کھانوں میں معیاد ختم ہونے والے اجزا کا استعمال کیا تھا اور ان کے ساتھ جنٹامیسن (ایک اینٹی بائیوٹک جو اسہال کے علاج کے لیے استعمال ہوتی ہے) بھی ملائی تھی تاکہ پیٹ کی خرابی نہ ہو۔

پولیس کی تفتیش کے مطابق باورچیوں نے کم از کم 1,612 مختلف کھانے جنٹامیسن سلفیٹ شامل کرکے فروخت کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں