اسلام آباد: پاکستان نے جاپان کو 25-13، 25-21 اور 25-17 کے سیٹ اسکور سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ جاپان کے خلاف فتح نے آئندہ عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان کی جگہ بھی حاصل کر لی ہے۔
بحرین 15ویں ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے جو 28 جولائی کو شروع ہوئی اور 4 اگست تک جاری رہی۔ ٹورنامنٹ میں ایشیا بھر کی 16 ٹیمیں شامل تھیں جنہوں نے ٹرافی کے لیے حصہ لیا۔ گزشتہ ہفتے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں چین سے ہارنے کے بعد، پاکستان نے اتوار کو جاپان کے خلاف تیسری پوزیشن کے لیے مقابلہ کیا۔
شاندارمہارت اور ٹیم ورک کے زبردست مظاہرے میں، پاکستان نے جاپان کو تیسری پوزیشن کے میچ میں 3-0 سے فیصلہ کن شکست سے دوچار کیا۔
“سیٹ کا اسکور 25-13، 25-21 اور 25-17 تھا۔
بحرین، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، جاپان، چین، تائی پے، سعودی عرب، قازقستان، ایران، لبنان، بھارت اور دیگر سمیت مجموعی طور پر 16 ممالک میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس فتح سے پاکستان نے نہ صرف کانسی کا تمغہ حاصل کیا بلکہ یہ پاکستان والی بال کے لیے ایک اہم سنگ میل بھی ہے، جو ملک میں کھیل کی ترقی و ترویج میں اضافے کا باعث بھی ہے۔