0

اینٹارکٹیکا میں برف کا پگھلاؤ سطح سمندر میں تیزی سے اضافے کا سبب

اوہائیو: ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اینٹارکٹکا کی برفانی پرتھ کے نیچے ابھرتی زمین مستقبل میں سمندر کی سطح میں اضافے کا ایک بڑا عنصر بن جائے گی۔

اینٹارکٹیکا ایک ساکن خطے کی طرح محسوس ہونے کے باوجود کئی ماحولیاتی عوامل کے ردعمل میں زمینی خرابی، ٹوٹنے اور بڑھنے کے عمل سے گزر رہا ہے۔

اینٹارکٹیکا میں گلیشیئرز کی برف پگھلنے کا مطلب ہے زیر زمین حصے پر کم وزن جس سے اسے اوپر بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے ۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں بائرڈ پولر اینڈ کلائمیٹ ریسرچ سینٹر کے سینئر ریسرچ سائنسدان اور مطالعے کے شریک مصنف ٹیری ولسن نے کہا کہ بڑھتی زمین سمندر کی سطح میں اضافے کو متاثر کرنے کے لیے اوپر کی برف کی چادر کے ساتھ کیسے تعامل کرتی ہے اس کا اچھی طرح سے مطالعہ فی الحال نہیں کیا گیا ہے۔

نئی تحقیق میں ولسن کے ساتھیوں نے یہ پیشین گوئی کرنے کے لیے ایک ماڈل تیار کیا کہ یہ تعاملات عالمی سطح پر سطح سمندر پر انداز ہو سکتے ہیں تاہم اگر انسان گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم اور گلوبل وارمنگ کو سست کر دیا جائے تو اسے کم کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سطح سمندر میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوچکا ہے جو عالمی سطح سمندر میں اضافے کو نمایاں طور پر تقویت دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں