0

امریکا کے ساحل پر ہزاروں بھنبھریوں کی یلغار

رہوڈ آئی لینڈ: امریکا میں رہوڈ آئی لینڈ کے ساحل پر دن دہاڑے ہزاروں بھنبھریوں نے دھاوا بول دیا۔

ویسٹرلی کے مسکامیکٹ بیچ پر تفریح منانے کیلئے آئے شہریوں نے اس لمحے کی ویڈیو ریکارڈ کی جب ہزاروں بھنبھریاں اچانک نمودار ہوگئیں۔

مارک اسٹیکنی نامی شہری جس نے اس واقعے کی فوٹیج فیس بک پر پوسٹ کی، نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ اس نے صبح 11 بجے پہنچنے کے فوراً بعد ہر طرف بھنبھریوں کا مشاہدہ کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ بھنبھریاںلہروں کی شکل میں نمودار ہوئی جس میں سب سے بڑی بھیڑ دوپہر ایک بجے کے قریب آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں