0

ناروے میں تعینات پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی کی پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم”بیٹر فیوچر” کے کھلاڑیوں سے خصوصی ملاقات

ناروے میں تعینات پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نےپاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم”بیٹر فیوچر” کے کھلاڑیوں کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔

ملاقات میں ٹیم مینجمنٹ ، “بیٹر فیوچر”
ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچ راشد صاحب نے پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے پاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی کو پاکستانی اسٹریٹ فٹبال ٹیم
“بیٹر فیوچر” کی سابقہ کارکردگی اور حالیہ فتوحات سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر کوچ راشد نے بتایا کہ کس طرح سخت گرمی کے باوجود بچوں نےپاکستان میں سخت محنت کی۔

پاکستان اسٹریٹ فٹبال ٹیم “بیٹر فیوچر” درحقیقت پاکستانی نژاد نارویجن شیخ عمران طارق کی شبینہ روز کاوش کا نتیجہ ہے، انہوں نے پاکستان کے کونے کونے سے یہ نایاب ٹیلنٹ اکٹھا کیا ہے۔

اس موقع پر ناروے میں تعینات پاکستان کی سفیر سعدیہ الطاف قاضی نے ٹیم “بیٹر فیوچر” کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار اور حکومت پاکستان کی طرف سے ہر ممکن سپورٹ کا وعدہ بھی کیا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی مینجمینٹ نےپاکستانی سفیر سعدیہ الطاف قاضی کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سفیر سعدیہ الطاف قاضی کو اعزازی شیلڈ اور پاکستان کا جھنڈا پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں