پیرس: پیرس میں اولمپک کی افتتاحی تقریب میں منتظمین نے جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں کو غلطی سے شمالی کوریا کے طور پر متعارف کرادیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میں اولمپک کی افتتاحی تقریب میں منتظمین نے جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں کو غلطی سے شمالی کوریا کے طور پر متعارف کرائے جانے پر معذرت نامہ جاری کیا ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرجوش ٹیم میدان میں اپنا جھنڈا لہرارہی تھی، تب فرانسیسی اور انگلینڈ کے اناؤنسروں نے انہیں ڈیموکریٹک عوامی جمہوریہ کوریا (شمالی کوریا کے سرکاری نام) کے کھلاڑیوں کے طور پر متعارف کرایا۔
واضح رہے کہ دونوں کوریائی ممالک دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سے منقسم ہیں اور حال ہی میں ریاستوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ اس شرمناک غلطی پر حکومتی سطح پر فرانسیسی حکومت کو سخت شکایت ریکارڈ کرائی جائے گی۔