ٹیلیگرام سی ای او پاول دوروف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 100 سے زائد بچوں کے حیاتیاتی باپ ہیں۔
ٹیلیگرام کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاول دوروف نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 100 سے زیادہ حیاتیاتی بچوں کے باپ ہیں۔ اب وہ اپنے ڈی این اے کو اوپن سورس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ انکے حیاتیاتی بچے ایک دوسرے کو تلاش کر سکیں۔
میسجنگ ایپ ٹیلی گرام پر پاول دوروف کا کہنا کہ تقریباً 15 سال پہلے میرے ایک دوست نے مجھ سے بچے کی پیدائش کے لیے کلینک میں نطفہ عطیہ کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا کیونکہ وہ اور اسکی اہلیہ بانجھ پن کی وجہ سے بچہ پیدا نہیں کر سکتے تھے۔
پاول دوروف نے بتایا کہ 2024 تک میرے نطفے نے 12 ممالک میں سو سے زیادہ جوڑوں کو بچے پیدا کرنے میں مدد فراہم کی، ایک کلینک میں اب بھی میرے منجمد اسپرم ایسے خاندانوں کے لیے گمنام استعمال کے لیے دستیاب ہیں جو بچے پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
کاروباری شخص نے بتایا کہ اب وہ اپنے ڈی این اے کو اوپن سورس کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ اس کے حیاتیاتی بچے ایک دوسرے کو تلاش کر سکیں۔ صحت مند اسپرم کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے اپنا فرض ادا کیا۔
صحت مند اسپرم کی کمی دنیا بھر میں ایک سنگین مسئلہ بن گیا ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے اس کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ میں صحت مند مردوں کو ترغیب دینا چاہتا ہوں کہ وہ اسپرم عطیہ کریں تاکہ وہ خاندان جو بچے پیدا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہوں وہ اولاد کی نعمت سے مالا مال ہوسکیں۔