0

ہاتھوں کے بل اسکیٹنگ کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم

کیلیفورنیا: بغیر ٹانگوں کے پیدا ہونے والی کیلیفورنیا کی 31 سالہ خاتون نے 19.65 سیکنڈز تک ہاتھوں کے بل اسکیٹ بورڈنگ کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

کینیا سیسر، ایک سابق پیرا اولمپک ٹریک ایتھلیٹ اور اسکیٹ بورڈر ہین جنہوں نے لاس اینجلس میں چیلنج اپنایا اور اسکیٹ بورڈ پر سب سے طویل ہینڈ اسٹینڈ کا کامیابی سے ریکارڈ توڑ دیا۔

کینیا جو تھائی لینڈ میں پیدا ہوئیں اور 5 سال کی عمر میں گود لیے جانے کے بعد امریکا آئیں تھیں ، نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ یہ ریکارڈ قائم کرنا میری زندگی کو بدلنے والے لمحات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کے لیے تاریخ بنانا میرے لیے بہت ناقابل یقین ہے۔ میں نے آنے والی نسلوں کے لیے موجودہ نسل پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں