ناروے میں ہونے والے فٹبال یوتھ کپ 2024 کے پول میچز کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی ٹیم “بیٹر فیوچر “ نے آج کھیلے جانے والے اپنے تیسرے میچ میں ناروے کلب کی ٹیم ”بیرینے ایف کے” کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم کی جانب سے پہلے ہاف میں پہلا گول محمد عامر، دوسرا گول ابراھیم نے کیاجبکہ تیسرا اور فیصلہ کن گول کپتان سبحانُ کریم نے کیا۔
بیٹر فیوچر اپنا چوتھا میچ کل مقامی وقت کے مطابق تین بج کر پینتالیس منٹ پر کھیلے گی۔