اسلام آباد:ناروے کپ میں شرکت کیلئے قومی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ سے ناروے اوسلو کے لیےروانہ
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 28 جولائی کو ناروے کے استور فٹبال کلب کے ساتھ کھیلا جائے گا۔
اسکواڈ
قومی ٹیم کے اسکواڈ میں محمد کاشف،عیٰسی خان، شاہد انجم، عبدالغنی ،محمد جنید، محمد خان،دانیال
اویس ،محمد اسامہ شامل ہیں اور ڈیفینڈرز، اسد ناصر، عبید اللہ ، محمد عدیل،حمزہ گل شامل ہیں جبکہ
گول کیپر، آریان، عدیل علی خان اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
21 جولائی سے 25 جولائی تک اسلام آباد میں منعقد ہونے والے کیمپ میں قومی ٹیم کی جانب سے بھرپور پریکٹیس کی گئی۔
یاد رہے قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم 2015 میں دوسری، 2016 میں تیسری 2023 میں دوسری پوزیشن حاصل کر چکی ہے۔