0

سلمان خان کا اپنی خاص دوست کی سالگرہ پر جشن، تصاویر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ اپنی خاص دوست لولیا ونتور کی 44ویں سالگرہ منائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے 24 جولائی کو رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و گلوکارہ لولیا ونتور کی سالگرہ کے لیے اپنی رہائش گاہ پر خاص تقریب کا انعقاد کیا۔

سلمان خان کی جانب سے رکھی گئی تقریب میں اداکار کے پورے خاندان نے شرکت کی جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری کے کچھ نامور فنکار بھی تقریب کا حصہ تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک تصویر میں میکا سنگھ سیلفی لیتے ہوئے نظر آئے اور اسی تصویر میں لولیا ونتور نے سلمان خان کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے جبکہ اداکار ہمیش ریشمیا کو دیکھ کر ہنس رہے ہیں۔

سلمان خان کا رومانوی اداکارہ کی سالگرہ پر اتنا خوش نظر آنا اور پھر اس تقریب میں پورے خان خاندان کی شرکت نے دبنگ اسٹار اور لولیا کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے۔

دونوں کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ کئی سالوں سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں لیکن فی الحال! عوامی سطح پر اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔

رومانوی اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی سالگرہ کی گروپ فوٹو شیئر کرتے ہوئے ’آئی لو یو‘ لکھا، جس کے بعد یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اُنہوں نے ڈھکے چُھپے الفاظ میں سلمان خان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے سلمان خان اور لولیا کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم ابھی تک دونوں فنکاروں کی جانب سے خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

سال 2022 میں رومانوی اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ وقت گزار کر کافی اچھا محسوس کرتی ہیں اور جب بھی اُن کے ساتھ ہوتی ہیں تو بہت کچھ سیکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں