0

پلاسٹک فضلے سے برقی آلات بنانے کا طریقہ کار وضع

ڈیلویئر: یونیورسٹی آف ڈیلویئر اور ایرگون نیشنل لیبارٹری کے محققین نے ایک کیمیکل ری ایکشن دریافت کیا ہے جو سخت پلاسٹک مٹیریل اسٹائروفوم کو ایک قیمتی کنڈکٹنگ پولیمر PEDOT میں بدل سکتا ہے۔

جرنل اے سی ایس اے یو میں پیش کی جانے والی اس کامیابی میں بتایا گیا کہ پلاسٹک فضلے کو مؤثر انداز میں سیلیکون پر مبنی ہائبرڈ سولر سیل اور نامیاتی الیکٹروکیمیکل ٹرانزسٹر جیسے فعال برقی آلات میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جامعہ سے ڈیپارٹمنٹ آف مٹیریلز سائنس اینڈ انجینئرنگ کی ڈاکٹر کیزر کی رہنمائی میں کام کرنے والی ٹیم نے پلاسٹک فضلے سے PEDOT بنانے کا طریقہ وضع کیا۔

یہ اشتراک تب شروع ہوا جب ڈاکٹر کیزر اور ایرگون کیمسٹ ڈیوڈ کیفان کے درمیان ایک ملاقات کے بعد شروع ہوا جہاں دونوں ماہرین نے یہ خیال پیش کیا کہ PEDOT کو پولیسٹرین کو سلفونیٹ کر کے بنایا جا سکتا ہے۔

سلفونیشن ایک ایسا عمل ہوتا ہے جس میں ایک ہائیڈروجن ایٹم سلفونک ایسڈ سے بدل دیا جاتا ہے۔ یہ عمل ڈائیز سے لے کر ادویات تک متعدد اشیاء میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن ری ایکشن میں تناسب اہم ہوتا ہے۔

محققین کی ٹیم اس عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے تحقیق کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو PEDOT میں تبدیلی لائے گا اور اس سے برقی مٹیریلز بنائے جا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں