قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر سابق کرکٹر باسط علی نے بھارتی بولر محمد شامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارتی ٹیم کے پیسر نے ایک انٹرویو میں ارشدیپ سنگھ پر بال ٹیمپرنگ کے الزام پر انضمام الحق پر کافی اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے کارٹون جیسے ریمارکس نہیں چلیں گے، لوگ بے وقوف نہیں ، وہ ایسی باتوں کو سمجھتے ہیں۔
محمد شامی کے اس بیان پر باسط علی نے کہا کہ شامی کی جانب سے انصمام کے حوالے سے ایسے ریمارکس کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، اگر انھوں نے سینئرز کا احترام نہیں کیا تو سال بھر مشکلات کا شکار رہیں گے۔