ورجینیا: امریکا میں چھ ایک جیسے لاٹری کے ٹکٹ خریدنے والی خاتون نے ساری لاٹریاں جیت لیں۔ خاتون نے جیتی جانے والی چھ لاٹریوں میں 1 لاکھ 80 ڈالرز کی رقم اپنے نام کی۔
امریکی ریاست ورجینیا کے شہر چیساپیک سے تعلق رکھنے والی لیٹویا برک کا کہنا تھا کہ وہ ٹائنی جائنٹ گئیں اور وہاں چھ ایک جیسے ٹکٹوں سے اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔
لیٹویا برک کا کہنا تھا کہ ان کے ٹکٹوں کے پانچوں ہندسے قرعہ اندازی کے ہندسوں (0-5-5-5-5) سے مل گئے اور ہر ٹکٹ کے عوض انہوں نے 30 ہزار ڈالر کا انعام جیتا جو مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار کی رقم بنی۔