0

اسپرے پینٹ سے حقیقت پسندانہ آرٹ بنانے والا آرٹسٹ

نیپلز: جوریٹ اگوچ ایک مشہور اطالوی گرافیٹی آرٹسٹ ہیں جو دنیا بھر میں عمارتوں کی دیواروں پر اپنے صاف ستھرے انداز اور انتہائی حقیقت پسندانہ پورٹریٹ پینٹ کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

پچھلے 16 سالوں کے دوران متعدد آرٹسٹس کی جانب سے گرافٹی آرٹ ورکس پیش کیے جاچکے ہیں جیسے کہ پرتگال کے اسٹریٹ آرٹسٹ اوڈیتھ اور ٹرینیڈاڈ کے کارلوس البرٹو کے تین جہتی 3d شاہکار۔ تاہم حقیقت پسندی کے لحاظ سے بہت کم لوگ اطالوی اسٹریٹ آرٹسٹ جوریٹ اگوچ کا مقابلہ کرسکے ہیں۔

نیپلز کے میٹروپولیٹن علاقے کے ایک کمیون سے تعلق رکھنے والے جوریٹ نے اپنے متاثر کن صاف اور حقیقت پسندانہ اسٹریٹ آرٹ کی بدولت فن کی دنیا میں تیزی سے اپنا نام پیدا کر لیا ہے جسے محض اسپرے پینٹ کے استعمال سے حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔

آج جوریٹ کے زبردست پورٹریٹ دنیا بھر میں جگہ جگہ دیواروں پر دیکھے جاسکتے ہیں جیسے کہ اٹلی سے لے کر روس، امریکا اور جنوبی امریکا تک۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں