0

قلیل ترین مدت میں دنیا کے 7عجائبات کی سیر کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

قاہرہ: ایک مصری شخص نے قلیل ترین مدت میں دنیا کے سات عجائبات کی سیر کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

45 سالہ میگڈی عیسیٰ نے 6 دن 11 گھنٹے 52 منٹ میں دنیا کے 7 عجائبات کا دورہ کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ 45 سالہ میگڈی نے عجائبات کی سیر کے لیے صرف پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرکے پچھلے سال برطانوی شہری جیمی میکڈونلڈ کے قائم کردہ ریکارڈ کو توڑا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے مسٹر میگڈی نے کہا کہ ریکارڈ قائم کرنے کی منصوبہ بندی میں اہم اور بنیادی کام راستوں اور ٹرانسپورٹ کا تعین کرنا تھا جس میں تقریباً ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا۔

انہوں نے بتایا کہمجھے پروازوں، ٹرینوں، بسوں، سب ویز اور پیدل چلنے کے ایسے راستوں کو چننا پڑا جس میں کم وقت درکار ہو۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگر اس میں کوئی ایک بھی رکاوٹ آجاتی تو پوری کوشش ضائع ہوتی اور اور اس کے نتیجے میں گھر واپسی کی پرواز ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں