0

سرجری کے دوران مریض کی گیس خارج، لیزر مشین نے آگ پکڑ لی

ٹوکیو: جاپان میں ایک خاتون مریض نے لیزر سرجری کے دوران گیس خارج کردی جس سے لیزر نے آگ پکڑلی اور وہ بُری طرح جھلس گئیں۔

اگرچہ اس بارے میں کوئی واضح ثبوت نہیں ہیں کہ انسانی گیس آتش گیر (flammable) ہے یا نہیں تاہم جاپانی اخبار دی ’آساہی شمبن‘ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جس میں ٹوکیو میڈیکل یونیورسٹی اسپتال کی ایک 30 سالہ مریضہ پر لیزر کی مدد سے سرجری کی جارہی تھی کہ اسی دوران انہوں نے گیس خارج کردی لیزر نے آگ پکڑلی۔

اسپتال کی انتظامیہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غلط وقت پر گیس خارج کرنے سے سرجری کے لیے استعمال ہونے والی لیزر نے آگ پکڑی۔ آگ بھڑکنے پر خاتون نے درد سے چیخنا چلانا شروع کردیا کیونکہ آگ نے ان کے جسم کے بڑے حصے بشمول کمر اور ٹانگوں کو جھلسا دیا تھا۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ سرجری کے دوران آپریشن میں کوئی آتش گیر مواد استعمال نہیں کیا گیا تھا اور یہ کہ ہر آلہ صحیح طریقے سے کام کر رہا تھا لہٰذا اس طرح کسی اور جگہ سے گیس کے اخراج کا کوئی امکان نہیں رہتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں