0

ڈونلڈ ٹرمپ پر ناکام قاتلانہ حملے میں ملوث شوٹر کی شناخت ہوگئی

ہیرسبرگ: امریکی ریاست پنسلوانیا میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی جلسے میں فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

سیکرٹ سروس کے ایجنٹس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی نے شوٹر کی شناخت جاری کردی ہے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی، جو پنسلوانیا کے علاقے بیتھل پارک کا رہائشی تھا۔ تھامس میتھیو کروکس ٹرمپ کی پارٹی ریپبلکن کا حامی تھا اور ایک رجسٹرڈ ووٹر تھا۔

وہ ریلی کے مقام پر ٹرمپ سے 500 سے 600 فٹ کے فاصلے پر ایک چھت پر موجود تھا جہاں سے اس نے فائرنگ کی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے اسی جگہ فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

ایف بی آئی کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تاحال حملے کے محرکات اور حملہ آور کی مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے میں ٹرمپ محفوظ رہے اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے علاج کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں