0

ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب تشدد کیس، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ نے ٹی وی اینکر عائشہ جہانزیب پر تشدد کے الزام میں گرفتار اُن کے شوہر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں عائشہ جہانزیب تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس میں پولیس کی جانب سے ملزم کو پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت میں ملزم حارث علی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے اُسے جوڈٰشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جج نے فیصلے میں لکھا کہ تین روزہ جسمانی ریمانڈ میں پولیس کوئی چیز ریکور نہیں کرسکی لہذا مزید جسمانی ریمانڈ کی کوئی گنجائش نہیں بنتی۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں