0

ٹرمپ پر حملے کرنے والے ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

پنسلوانیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے نوجوان تھامس میتھیو کروکس کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں مارا گیا جس کی شناخت 22 سالہ نوجوان تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے۔

سیکرٹ سروس کی کاؤنٹر کی اسنائپر ٹیم کی فوری جوابی کارروائی میں تھامس میتھیو کروکس سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔

میتھیو کروکس کا تعلق پینسلوانیا کے علاقے بیتھل پارک سے ہے اور وہ اسٹیج سے محض 130 گز کی دوری پر واقع ایک فیکٹری کی چھت پر لیٹا ہوا تھا اور ٹرمپ کو نشانہ بنایا تھا۔

ملزم میتھیو کروکس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ میرا نام تھامس میتھیو کروکس ہے۔ میں ٹرمپ اور ان کی جماعت ریپبلکن سے نفرت کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ ملزم کی فائرنگ سے ٹرمپ بال بال بچ گئے تھے تاہم ایک راہ گیر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں