0

25 کلو وزن کی حامل لڑکی مزید وزن کم کرنے کیلئے کوشاں

گوانگڈونگ: ایک نوجوان چینی خاتون جس کا وزن صرف 25 کلو گرام ہے نے، اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ وہ اس سے بھی زیادہ دبلی پتلی ہونا چاہتی ہیں۔

بیبی ٹنگزی کے نام سے جانے جانے والی نوجوان خاتون کا قد 160 سینٹی میٹر ہے لیکن ان کا وزن صرف 25 کلو گرام ہے اور ان کی خواہش اس سے بھی زیادہ کم وزن کرنا ہے۔

ٹک ٹاک کے چینی ورژن Douyin پر خاتون کے 42,000 سے زیادہ مداح ہیں جن میں سے اکثر اپنی صحت کے بارے میں مسلسل تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور بے بی ٹنگزی ان کے خدشات کو دور کرتی رہتی ہیں۔

خاتون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ انتہائی پتلی ہونے کو ترجیح دیتی ہیں اور ان کے ڈھانچے نما جسم کا ان کی زندگی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑ رہا۔

چین کے صوبہ گوانگڈونگ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئینسر اپنے پتلے جسم کی نمائش کیلئے مسلسل تنگ لباس میں اپنے کلپس پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور تنقیدوں کی بالکل پرواہ نہیں کرتیں۔

اپنی زیادہ تر ویڈیوز میں وہ پوز دیتی رہتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ اپنے مداحوں کو اپنے وزن میں کمی کے بارے میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے باقاعدگی سے اپنا وزن بھی کرتی رہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں