0

58 سالہ شہری 19 گھنٹے تک ٹیوب پر سمندر میں ہی بہتا رہا

ٹیوب پر ہی نیند کی آغوش میں چلے جانا اور پھر ساحل سے میلوں کے فاصلے پر جاگنا اور خود کو بےیار و مددگار پانا، ایسا ہی واقعہ تائیوان میں پیش آیا جب 58 سالہ انسان ٹیوب پر ہی تیرتے ہوئے سوگیا اور جب اٹھا تو ساحل سے میلوں دور آچکا تھا۔

ایک ماہی گیری کی کشتی جو نیو تائی پے کی بندرگاہ کی طرف جارہی تھی، نے ساحل سے چند میل کے فاصلے پر پانی میں کچھ عجیب دیکھا۔ جیسے ہی کشتی قریب پہنچی، اس نے پایا کہ یہ ایک رنگ برنگی تیراکی کی ٹیوب ہے جس میں ایک آدمی ہے۔

ایک کلپ میں جو اس کے بعد آن لائن وائرل ہوئی، عملے کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پھنسے ہوئے آدمی کو کشتی میں سوار کرنے کیلئے اسے کشتی میں کھینچ رہے ہیں۔

اگرچہ آدمی بظاہر کمزور اور پانی کی کمی کا شکار تھا تاہم 58 سالہ شخص اچھی صحت میں نظر آیا جو قدرے حیران کن تھا کیونکہ وہ ساحل سے دور جانے کے بعد 19 گھنٹے تک ٹیوب میں ہی رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں