نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کا میچ لاہور میں نہیں کھیلے گی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی کے میچز کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔ بی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) سے بھارتی ٹیم کے میچز سری لنکا یا دبئی میں کروانے کے لیے کہے گی۔
چمپینز ٹرافی آئندہ سال فروری – مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارتی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں کروانے کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2008 میں ہونے والے ایشیا کپ کے بعد سے پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔
دونوں ٹیموں نے آخری سریز 2012 میں بھارت میں کھیلی تھی۔