0

پانی میں ڈوبنے والے خرگوش کو بچانے کیلئے خاتون اپنی جان پر کھیل گئیں

رہوڈ آئی لینڈ: امریکا کی یومِ آزادی منا رہی خاتون نے اس وقت دریائے پروویڈنس میں چھلانگ لگا دی جب انہوں نے ایک خرگوش کو زندگی و موت کی کشمکش میں دیکھا۔

ایملی سوئفٹ نیو یارک سے رہوڈ آئی لینڈ میں پروویڈنس میں امریکی آزادی کے دن واٹر فائر کی تقریب میں شرکت کیلئے آئی ہوئی تھیں جب انہوں نے خرگوش کو بچانے والی خاتون کی ویڈیو کو ریکارڈ کرلیا۔

ایملی کی ویڈیو جسے انہوں نے ٹک ٹاک پر پوسٹ کیا، میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون دریائے پروویڈنس میں تیراکی کرتے ہوئے جدوجہد کرنے والے ایک خرگوش کو بچا رہی ہیں۔

خاتون جن کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، کو 26 سالہ رضاکار کرسٹین مینو کی کپتانی میں واٹر فائر بوٹ نے بچایا۔

کرسٹین نے بتایا کہ ہمارے پاس ٹائر تھا ہم نے وہ خاتون کی طرف پھینک دیا۔ ہمارے پاس ایک سیڑھی تھی جسے نے اسے کشتی کے کنارے پر رکھ دیا تاکہ وہ آسکیں۔ وہ خرگوش کو نہیں جانے دے رہی تھیں انہوں نے عزم کرلیا تھا خرگوش بھی ساتھ آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں