0

متحدہ عرب امارات، سورج قہر ڈھانے لگا، مسلسل دو دن درجہ حرارت 50 سے تجاوز کر گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ دو دن سے درجہ حرارت 50 سے تجاوز کر گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق سویہان میں گزشتہ روز پارہ 50.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 45 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ اس سے ایک دن قبل 8 جولائی کو درجہ حرارت 50.7 ریکارڈ کیا گیا۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق مسلسل دو دن تک لگاتار درجہ حرارت میں اضافہ پہلی بار دیکھا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ ملک میں موسم گرما کی شدت کے حوالے سے پہلے ہی واضح کر دیا گیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ گرمی کی لہریں اس وقت آتی ہیں جب درجہ حرارت لگاتار کئی دنوں تک اپنے معمول کے اوسط سے زیادہ ہوتا ہے۔

شدید گرمی کے باعث ملک بھر میں پہلے ہی جمعہ کی نماز اور خطبہ بھی مختصر کر دیا گیا ہے، جبکہ دوپہر کے اوقات میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں