ماردین: ترک ماہرین آثار قدیمہ نے ماردین کے علاقے ’قیزلتیپ‘ کی وادی گرس میں موجود “الوکوئے” غار میں کھدائی کے دوران تقریباً 350,000 سال پہلے کی تہذیب کے آثار اور پتھر کے مکانات دریافت کیے ہیں۔
ترک انادولو ایجنسی کے مطابق یہ غار ماردین سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وادی نے رومن دور، ابتدائی بازنطینی دور، سلجوق اور عثمانی ادوار میں انسانی آباد کاری کا وقت بھی دیکھا ہوا ہے۔
وادی میں تاریخی قلعے، محلات، مزارات، مساجد، خانقاہوں، گرجا گھروں اور پتھروں کے مکانات کی باقیات شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یہ حال ہی میں ماردین میوزیم کی نگرانی میں کی جانے والی آثار قدیمہ کی کھدائی کا دوسرا سیزن مکمل ہوا ہے۔