0

اسپیس ایکس راکٹ کے ساتھ پہلی بار ترک ساخت سیٹلایٹ لانچ کردی گئی

فلوریڈا: دو گھنٹے کی موسمی تاخیر کے بعد اسپیس ایکس نے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے ایک پہلی بار ترکیہ میں تیار کی جانے والی سیٹلائٹ کو Falcon 9 راکٹ کے ساتھ منسلک کرکے خلا میں بھیجا ہے۔

ترک سیٹلائٹ کو لے جانے والا یہ اسپیس ایکس راکٹ امریکی ریاست فلوریڈا سے رواں سال بھیجا جانے والا سے 50 واں راکٹ ہے۔ لانچ کیے جانے کے 8 منٹ بعد، اسپیس ایکس ڈرون شپ پر اترگیا۔

ترک سیٹلائٹ جو کہ گھریلو مواصلاتی سیٹلائٹ ہے جسے رک سیٹ 6A سیٹلائٹ کا نام دیا گیا ہے۔ سیٹلائٹ کو راکٹ سے ملحق لفٹنگ کے تقریباً 70 منٹ بعد مدار میں چھوڑ دیا گیا۔

اسپیس ایکس نے ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس میں اس نے لکھا کہ فلوریڈا سے @Turksat 6A مشن کے آج کے آغاز کے لیے تمام سسٹمز ٹھیک تھے۔ لانچ کرنے کے لیے موسمی حالات بہتر ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں