میونخ: جرمنی میں لفتھانسا فلائٹ میں ایک مسافر نے معمولی ہوائی جہاز میں بنی باتھ روم کی غیرمعمولی جگہ کی تصاویر پبلک کرکے سب کو حیران کر دیا۔
شیئر کیے جانے کے بعد سے پوسٹ کو تقریباً 5 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ @downielive نامی ٹک ٹاک صارف نے کہا کہ میں نے پہلے کبھی کسی جہاز میں ایسے باتھ روم نہیں دیکھے۔
اس کے ساتھ ہی صارف نے ایک اور فوٹیج شیئر کی جس میں ہوائی جہاز کو رن وے پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ صارف نے نیچے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک عام کمرشل ہوائی جہاز ہے، یہ ڈبل ڈیکر بھی نہیں ہے اور پھر بھی باتھ روم نیچلی منزل پر واقع ہے۔
صارف نے سیڑھی کی تصویر شیئر کی جو نیچے پانچ باتھ روم والے کمرے کی طرف جاتی ہیں۔
صارف نے مزید کہا کہ یہ کتنا حیرت انگیز ہے؟ مسافر ایک دروازہ کھولتا ہے تاکہ بیت الخلا کو اندر سے دکھایا جائے جو کہ عجیب و غریب مقام کے باوجود کافی معیاری ہے۔