0

سائرہ بانو کا دلیپ کمار کیلئے محبت بھرا خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ کا ان کی تیسری برسی کے موقع پر شوہر کیلئے محبت بھرا خط وائرل ہوگیا۔

سائرہ بانو نے خط کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر ساتھ چلنے کا وعدہ لیا۔

انہوں نے لکھا کہ ان کا ہر دن دلیپ کمار کے ساتھ محبت کی خوبصورت یاد ہے اور وہ اکثر اس زندگی کے متعلق سوچتی ہیں جو ساتھ گزاری۔

وائرل خط میں انہوں نے دلیپ کمار کی اہلیہ بننے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور دوسرے جہاں میں بھی ساتھ رہنے کی دعا کی۔

یاد رہے کہ 98 سالہ دلیپ کمار 7 جولائی 2021 کو سانس میں تکلیف کے باعث ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں