عالمی شہرت یافتہ آنجہانی خاتون نجومی ’’بابا وانگا‘‘ اپنی پیش گوئیوں کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 91 سال کی عمر میں 1996 میں انتقال کرجانے والی بلغاریہ کی خاتون نجومی بابا وانگا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ روحانی صلاحیتوں سے مالا مال تھیں۔ ان کی دنیا سے متعلق کی گئی متعدد پیش گوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں۔
بابا وانگا نے یہ پیش گوئیاں اپنی موت سے قبل کی تھیں۔ان کی مشہور پیش گوئیوں میں سے ایک 11 ستمبر 2001 میں نیویارک کے ٹوئن ٹاورز پر حملوں سے متعلق تھی۔
آنے والے برسوں، اور صدیوں کے بارے میں بھی بابا وانگا نے کئی پیش گوئیاں کی ہیں جن کا تذکرہ درج ذیل ہے:
2025: آنجہانی نجومی کی پیش گوئی کے مطابق اس سال یورپ میں ایک بڑی جنگ ہوگی جس کے نتیجے میں براعظم کی آبادی نمایاں طور پر کم ہوجائے گی، یعنی بہت بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوں گی جس کی وجہ سے یورپ کی آبادی گھٹ جائے گی۔
2028: انسان توانائی کے نئے ذرائع کی کھوج میں سیارہ زہرہ تک پہنچ جائے گا۔
2033: اس سال قطبین پر جمی برف پگھلنے کی وجہ سے سمندر کی سطح میں نمایاں طور پر اضافہ ہوجائے گا۔
2076: بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق اس سال دنیا بھر میں کمیونزم پھیل جائے گا۔
2130: انسان خلائی مخلوق سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔
2170: اس سال دنیا بھر میں شدید قحط سالی درپیش ہوگی۔
3005: انسان مریخ پر پہنچ چکا ہوگا، اور اس سال وہاں جنگ ہوگی۔
3797: اس برس زمین کی تباہی کا آغاز ہوگا، اور انسان نظام شمسی کی حدود میں دوسرے سیاروں پر آمدورفت کی صلاحیت حاصل کرچکا ہوگا۔
5079: بابا وانگا کے مطابق یہ کائنات کے خاتمے کا سال ہے۔