0

الٹرا پروسیسز غذائیں جلد اموات کا سبب بن سکتی ہیں، تحقیق

ایک نئے مطالعے کے مطابق الٹرا پروسیسڈ فوڈز زیادہ مقدار کھانے سے مردوں کی عمریں 15 فیصد اور خواتین کی 14 فیصد تک کم ہو سکتی ہیں۔

محقق اور مطالعے کی سرکردہ مصنف ایریکا لوفٹ فیلڈ نے کہا کہ ڈائیٹ سافٹ ڈرنکس الٹرا پروسیسڈ کھانے کی کھپت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں اور دوسرے نمبر پر شوگر ملی ہوئی سافٹ ڈرنکس ہیں۔

الٹرا پروسیسڈ بریڈز اور بیک کیے ہوئے سپرمارکیٹ پر مل رہے کھانوں فہرست میں اگلے نمبر پر ہیں کیونکہ ان میں additives زیادہ مقدار میں استعمال کیے جاتے ہیں جو کہ نقصان دہ ہے۔

additives کی فہرست میں مولڈ اور بیکٹیریا کے خلاف مزاحمت کرنے والے کیمیکلز، اجزاء کو الگ ہونے سے روکنے کے لیے ایملسیفائرز، مصنوعی رنگ، اینٹی فومنگ، بلکنگ، بلیچنگ، جیلنگ اور گلیزنگ ایجنٹ، تبدیل شدہ چینی، نمک اور چکنائی بھی additives میں شامل ہیں.

محققین نے غذا کو اگلے 20 سے 30 سالوں میں اموات کی شرح سے منسلک کیا ہے جبکہ جن لوگوں نے ضرورت سے زیادہ پروسس شدہ کھانے کھاتے ہیں، ان کے دل کی بیماری یا ذیابیطس سے مرنے کا امکان زیادہ تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں