0

ٹرمپ کو استثنیٰ دیکر سپریم کورٹ نے ایک خطرناک مثال قائم کردی؛ بائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر ہونے کی وجہ سے مجرمانہ افعال میں استثنیٰ دینے پر سپریم کورٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب قانون کے شکنجے میں نہیں آسکیں گے۔ عدالت عظمیٰ کا یہ فیصلہ بنیادی طور پر ایک نئی پہل اور خطرناک نظیر کو جنم دیتا ہے۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ٹرمپ خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں اور اقتدار کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں شکست کے بعد سے ٹرمپ اپنی عقل کھو بیٹھے تھے۔

خیال رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فوجداری نوعیت کے 4 مقدمات کا سامنا ہے جن میں سے ایک گزشتہ الیکشن میں جو بائیڈن کی جیت کو منسوخ کرانے کی کوشش کرنا ہے۔

رواں برس مئی میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک جرم میں سزا بھی سنائی گئی۔ اس طرح وہ امریکی تاریخ میں پہلے سزا یافتہ صدر بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں