بیجنگ: ایک نئی تحقیق کے مطابق چین میں سائنسدانوں نے ایک صحرائی پودا دریافت کیا ہے جسے Syntrichia caninervis کہا جاتا ہے، یہ پودا مریخ پر زندہ رہنے کی اہلیت رکھتا ہے۔
Syntrichia caninervis زمین کے مختلف حصوں بشمول صحرائے موجاوی اور اینٹارکٹیکا میں پایا جاتا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق چین میں سائنسدانوں نے صحرائی پودا دریافت کیا ہے جو مریخ پر انتہائی حالات میں نشونما پاسکتا ہے اور زندہ رہ سکتا ہے باوجود اس کے کہ سیارے میں پانی موجود نہیں۔
چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین نے اس بات کا تعین کیا کہ صحرائی کائی مریخ پر ایک اہم پودے کی نشونما کے لیے ایک مثالی امیدوار پودا ہے۔ پودے کی یہ نسل مبینہ طور پر ماورائے زمین کے ماحول کو بھی نوآبادیاتی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
تاہم پودوں کی نوآبادیات کا یہ تجربہ صرف انسانی مداخلت سے ہی ممکن ہو سکتا ہے جس میں کرہ ارض کی مٹی یا سطح پر بیج لگانا شامل ہے۔