0

بھارتی اداکارہ کو گائے کا گوشت پکانے پر قتل کی دھمکیاں

کولکتہ: بھارت کی بنگالی اداکارہ و میزبان سدیپا چٹرجی کو دورانِ شو گائے کا گوشت پکاتے پر قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میں مقیم بنگالی اداکارہ و میزبان سدیپا چٹرجی نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگلادیشی شو میں ایک شخص نے گائے کے گوشت سے ڈش تیار کی تھی۔

سدیپا چٹرجی نے کہا کہ بطورِ میزبان، میں نے اس شخص سے گفتگو کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سے مجھے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا جارہا ہے کہ میں نے بھی شو کے دوران گائے کا گوشت پکایا اور پھر کھایا جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے، میں نے صرف مذکورہ شخص سے گفتگو کی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا، نہ کبھی یہ گوشت پکایا اور نہ ہی اسے ہاتھ لگایا، مجھے دھمکیاں دینے والے غور سے ویڈیو دیکھیں اور پھر مجھے بتائیں کہ میں نے کب گائے کے گوشت کو ہاتھ لگایا۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ مذکورہ شو عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے رکھا گیا تھا اور میں نے اس بنگلادیشی شو میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

سدیپا چٹرجی نے مزید کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والوں میں سے زیادہ تر لوگوں نے تو ویڈیو دیکھی ہی نہیں، مجھے سیاسی مفاد کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں