0

پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے پر سابق انگلش کرکٹر برہم

سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے پر سوال اٹھادیا۔

ٹاک اسپورٹس کے دئیے گئے انٹرویو میں سابق انگلش کرکٹر و کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے پاک بھارت ٹیموں کو جان ایک گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیموں کے درمیان لازمی مقابلہ کروایا جاسکے، مجھے لگتا ہے کہ یہ غیر منصفانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی کرکے گروپس تقسیم کیے جائیں تاکہ پاک بھارت میچ کیلئے شائقین میں دلچسپی برقرار رہے، اگر فکسچرز میں دونوں کیلئے ٹاکرا گروپس میں ہوگا تو آئندہ آنے والے ٹائم میں اس مقابلے کا رومانس پھیکا پڑجائے گا۔

ڈیوڈ لائیڈ نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے شیڈولنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ میچز کے دوران کھلاڑیوں کیلئے آرام کا وقت محض سیمی فائنل اور فائنل میں رکھا گیا ہے، ہندوستانی ٹیم اور شائقین کیلئے میچز کے ٹائمنگ تبدیل ہوئے لیکن دیگر ٹیموں کیلئے نہ کرنا غیر منصفانہ عمل ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آئی سی سی ایک ٹیم کو زیادہ فیور دے کر ہیرا پھیری کررہا ہے، مجھے یہ نہیں بتانا چاہیے کہ کیسے ورلڈکپ کا انعقاد ہونا چاہیے لیکن آپکو سوچنا ہوگا کیا یہ ایمانداری ہے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں