0

چیمپئینر ٹرافی؛ کیا بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی؟ وسیم اکرم نےکس امید کا دیا جلالیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے امید کا اظہار کیا ہے کہ سال 2025 میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی۔

سابق کپتان و کمنٹیٹر غیرملکی میڈیا آؤٹ لیٹ کو انٹرویو دتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم اگلے برس چیمئینز ٹرافی کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی اور شاندار انتظامات دیکھے گی، چیئرمین پی سی بی میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے اسٹیڈیمز اَپ گریڈ کررہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرکٹ کی بہتری کیلئے اس ٹورنامنٹ کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ تمام ممالک آئیں گے کیونکہ کرکٹ اور سیاست بلکل مختلف چیزیں ہیں، پورا ملک 8 بڑی ٹیموں کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

چیمئینز ٹرافی 2025 کا انعقاد فروری اور مارچ کے وسط میں شیڈول ہے جبکہ ایونٹ میں 15 میچز کھیلے جائیں گے اور بھارتی ٹیم ایونٹ کے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے گی۔

ٹورمنٹ 8 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگا، آخری ایونٹ پاکستان نے 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں بھارت کو ہرا کر جیتا تھا۔

دوسری جانب آئی سی سی نے جن ٹیموں کی تصدیق کی ہے ان میں پاکستان (میزبان)، بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان، انگلینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت نے 2013 سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے اور آخری بار بھارتی ٹیم نے سال 2008 ایشیاکپ مین شرکت کیلئے میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں