0

ایسا نہیں کہ پاکستان پچھلے میچ کی طرح ہم سے بھی ہار جائے، بھارتی کپتان

نیویارک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف میچ کے لیے بلے بازوں اور بولرز کو پہلے ہی پلان دے دیا ہے، ہم کل جیت کی بھرپور کوشش کریں گے۔

نیویارک کے اسٹیڈیم ناساؤ کاؤنٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم یقینی طور پر گزشتہ میچ میں اپنی شکست کا تجزیہ کر کے میدان میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پچ یا کنڈیشنز الگ معاملہ ہے مگر ٹیم کے لیے اچھی کرکٹ کھیلنا اہم ہے، پاکستان کے خلاف میچ کو اپنے گزشتہ مقابلے کی طرح ہی دیکھ رہے ہیں، ایک دو کھلاڑی نہیں بلکہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

روہت شرما نے کہا کہ کوہلی کا پہلا میچ اچھا نہیں رہا لیکن وہ تجربہ کار بیٹر ہیں اور فارم میں ضرور واپس آئیں گے۔

بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ یہ نہیں سوچ سکتے کہ پچھلا میچ پاکستان ہارا تو یہ بھی ہار سکتا ہے، پاکستان کی ٹیم یقینی طور پر اپنی غلطی کا تجزیہ کرکے آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں