نیو یارک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کینیڈا کے خلاف نے 138 رنز کے تعاقب میں آئرلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ آئرلینڈ نے 8 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 43 رنز بنا لیے ہیں۔
نیویارک میں جاری میگا ایونٹ کے 13 ویں میچ میں آئرلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز اسکور کیے۔
کییڈا کی جانب سے نکلس کرٹن 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر شریاس مووا 37، پراگت سنگھ 18، ایرون جانسن 14، دلپریت باجوہ 7، نونیت دھالیوال 6 اور ڈِلن ہیلیگر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آئرلینڈ کی جانب سے بیری مک کارتھی اور کریگ ینگ نے 2، 2 جبکہ گیریتھ ڈیلنے اور مارک اڈیئر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔