0

ٹی20 ورلڈکپ؛ نمیبیا نے عمان کو سپراوور میں 11 رنز سے شکست دیدی

برج ٹاؤن: مینز ٹی20 ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں نمیبیا نے عمان کو سپراوور میں 11 رنز سے شکست دیدی۔

برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں نمیبیا اور عمان کے درمیان کھیلا جانے والا مینز ٹی20 ورلڈکپ کا تیسرا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائی ہو گیا تاہم میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا، نمیبیا نے عمان کو 22 رنز کا ہدف دیا جب کہ عمان کی ٹیم ایک اوور میں 10 بنا سکی۔

قبل ازیں نمیبیا نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دیا ہے جب کہ ہدف کے تعاقب میں نمیبیا مقررہ اوورز 109 رنز بنا سکی اور میچ ٹائی ہو گیا۔
ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کے اوپنر مائیکل وان لنجین بغیر کوئی رن اسکور کیے آؤٹ ہو گئے، بعدازاں نکولاس ڈیون 24، جان فرائیلنک نے 45 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئے، کپتان گرہارڈ ایراسمس 13 رنز بنا سکے، بیٹر جے جے اسمٹ نے 8 جب کہ زین گرین 0 پر آؤٹ ہوئے۔ ٹیم کو جتوانے کیلیے ڈیوڈ ویزے 9 اور ملان کروگر 1 رن بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔

عمان کی جانب سے پیسر بلال خان نے 1، کپتان عاقب الیاس نے 1، مہران خان نے 3 اور ایان خان نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز میں عمان کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 109 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہو گئی، اننگز کے آغاز میں میچ کے پہلے ہی اوور میں عمان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور 2 وکٹیں گنوا دیں، اوپنر کیشیپ پراجاپتی اور عاقب الیاس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، بیٹر نسیم خوشی 6، ذیشان مقصود 20، ایان خان 15، محمد ندیم 6، مہران خان 7، شکیل احمد 11 اور کلیم اللہ صرف 2 رنز بنا سکے جب کہ بلال خان 1 رن بنایا۔

نمیبیا کی جانب سے پیسر روبین ٹرمپیلمین نے بہترین بالنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ویزے نے 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی، برنارڈ اسکولٹز نے 1 جب کہ کپتان گرہارڈ ایراسمس نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

عمان اسکواڈ:

کپتان عاقب الیاس، کیشیپ پراجاپتی، نسیم خوشی، ذیشان مقصود، خالد کیل، ایان خان، محمد ندیم، مہران خان، شکیل احمد، کلیم اللہ اور بلال خان عمان ٹیم کا حصہ ہیں۔

نمیبیا اسکواڈ:

نمیبیا کی جانب سے ٹیم میں کپتان گرہارڈ ایراسمس، نکولاس ڈیون، مائیکل وان لنجین، جان فرائیلنک، ملان کروگر، جے جے اسمٹ، ڈیوڈ ویزے، زین گرین، روبین ٹرمپلمین، برنارڈ اسکولٹز اور ٹینجینی لونگامینی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں