0

ٹی20 ورلڈکپ؛ میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج امریکا روانہ ہوگی

انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم آج صبح دو گروپس میں لندن سے امریکا کے شہر ڈیلاس کیلئے روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم کا ایک گروپ 19 ارکان پر مشتمل ہوگا جن میں کھلاڑی اور منیجمنٹ کے اراکین شامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں 9 کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین روانہ ہوں گے۔

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان نے کمزور آئرلینڈ کیخلاف سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی جبکہ انگلینڈ کے ہاتھوں 0-2 سے ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا۔

قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں