0

امریکی ویزا پھر مسترد ہونے پرلامی چینی ورلڈکپ سے باہر! مداحوں کا احتجاج

کھٹمنڈو: ریپ کے الزام میں عدالتی کارروائیوں کے شکار نیپالی اسپنر سندیپ لامی چینی کو امریکی ویزہ نہیں مل سکا۔

نیپالی کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپنر سندیپ لامی چینی کیلئے امریکی ویزہ کی متعدد بار کوششیں کی گئیں تاہم بےسود ثابت ہوئیں۔

رواں ماہ عدالت سے ریپ کیس میں ان کی 8 برس کی سزا ختم ہونے پر نیپال نے انھیں ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا تھا لیکن امریکا سے انھیں سفر کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔

نیپال نے کہا کہ جمعرات کو امریکی سفارتخانے نے انھیں ویزہ دینے سے پھر انکار کردیا جس کے بعد ان کی ایونٹ میں شرکت کا امکان انتہائی کم یا ختم ہوگیا ہے، نیپالی ٹیم ورلڈ کپ اپنا پہلا میچ 4 جون کو ڈیلس میں کھیلے گی، ایونٹ ہفتے کو شروع ہورہا ہے۔

دوسری جانب کرکٹر کو امریکی ویزہ جاری نہ کرنے پر نیپالی فینز نے امریکی حکام کیخلاف مظاہرے کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں