کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے افسران چوری کی موٹر سائیکلیں فروخت کرنے میں ملوث نکلے، اے وی ایل سی کے ڈی ایس پی چوری کی موٹرسائیکلیں بیچتے ہوئے پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کی چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کے ذمے دار ادارے کے افسران ہی چوری شدہ موٹر سائیکلیں فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ڈی ایس پی نجابت حسین چوری کی موٹر سائیکلیں فروخت کرتے ہوئے پکڑے گئے ، نجابت حسین اے وی ایل سی ایسٹ میں تعینات ہیں جن کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے اور انہیں عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایسے افسران کی گنجائش نہیں ہے، ایس ایس پی اے وی ایل سی معاملے کی انکوائری کررہے ہیں جس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ڈی ایس پی کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔